25 نومبر 2012 - 20:30

روس اور امریکہ کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کی مکمل تباہی سے متعلق اپنے وعدوں کی خلاف ورزی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ابنا: غیروابستہ تحریک اور چین نے مشترکہ قرارداد منظور کرکے کیمیاوی ہتھیاروں کی عدم تلفی پر روس اور امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ روس اور امریکہ ،کئے گئے معاہدوں پر عمل درآمد سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے کیمیاوی ہتھیاروں سے متعلق کنونشن کو سخت نقصان پہنچ سکتا ہے۔اطلاعات کے مطابق "ہیگ" میں منعقدہ کیمیاوی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق 17 ویں اجلاس کے پہلے دن، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ، محمد مهدی آخوندزاده کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو بین الاقوامی امن وسلامتی کےلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے انہیں تلف کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں روس اور امریکہ کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کی مکمل تباہی سے متعلق اپنے وعدوں کی خلاف ورزی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔/110